پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، اہم سنگ میل عبور، گوادر بندرگاہ مکمل فعال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے تجارت کے فروغ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ گودار بندرگاہ تجارت کے لیے مکمل فعال کر دی گئی۔ پاکستان نے گوادر پورٹ سے تجارت کے لیے علاقائی ممالک کو گرین سگنل دیدیا ہے۔
حکام کے مطابق گوادر پورٹ پر کسٹم کا جدید ترین وی بوک نظام جبکہ سامان کی کلیئرنس کے لیے جدید آلات نصب کیے گئے ہیں۔ اب افغان ٹرانزٹ ٹریڈ گوادر سے چمن کے راستے ہوگی اور اس سے لاگت میں نمایاں کمی ہوگی۔

گودار پورٹ پر چین کو سامان کلئیرنس کے لیے خصوصی سہولیات میسر ہوں گی اور وسیع سٹوریج کی سہولت سے بھی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اضافہ ہوگا۔

پاکستان نے گوادر پورٹ سے تجارت کے لیے علاقائی ممالک کو گرین سگنل دیدیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں