12 لاکھ شہریوں نے وزیراعظم اپنا گھر سکیم میں رجسٹریشن کرالی

اسلام آباد: اپنے گھر کے حصول کی خواہش رکھنے والے ملک بھر کے 12 لاکھ شہریوں نے وزیراعظم اپنا گھر سکیم میں رجسٹریشن کرا لی۔
جولائی سے جاری مہم میں نادرا کے ذریعے درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق اپنا گھر سکیم کراچی اور پشاور میں پذیرائی حاصل نہیں کر سکی ہے۔

رجسٹریشن کرانیوالوں میں لاہور سب سے آگے ہے۔ پشاور اور کراچی سے صرف 4 فیصد اور بہاولپور میں پانچ فیصد افراد نے رجسٹریشن کرائی۔ رجسٹرڈ ہونے والے 38 فیصد بے گھر مزدور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

چوبیس فیصد خواتین نے اپنا گھر کے حصول کے لیے درخواستیں دیں۔ 21 فیصد رجسٹرڈ افراد نجی شعبے میں ملازمت کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر سے 12 فیصد سرکاری ملازمین نے اپنا گھر سکیم کے تحت درخواستیں جمع کرائیں۔ رجسٹریشن کرانیوالے 46 فیصد افراد کرائے کے مکانات میں رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں