27 اکتوبر بھارت کے کشمیر پر قبضے کی تاریخ، مولانا فضل الرحمن اسلام آباد نہیں آئیں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کہتے ہیں انہیں یقین ہے مولانا فضل الرحمن اسلام آباد نہیں آئیں گے،اگر آئے تو یہ خود کشی ہوگی، 27 اکتوبر بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کی تاریخ ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا صاحب مدارس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی بلکہ انہیں بہتر بنایا جا رہا ہے، پولیس ریفارمز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں بھرتیاں کی جائیں گی جس کے دوران 1260 افسران محکمے کا حصہ بنیں گے۔

بڑھتی مہنگائی کے سوال پر وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ سوال ان سے پوچھیں جنہوں نے پچھلے 70 سال ملک پر حکمرانی کی۔ آزادی مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کی تاریخ بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کی تاریخ ہے، مولانا فضل الرحمن اسلام آباد دھرنے میں نہیں آئیں گے، آئے تو یہ خودکشی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں