سعودیہ سے کشیدگی: ایران کا وزیراعظم عمران خان کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

تہران: ایران نے سعودی عرب سے جاری کشیدگی میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ترک ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے سعودی عرب سے جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کو سراہا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے بات چیت کے علاوہ کوئی دوسری چوائس نہیں، براہ راست یا ثالث کے ذریعے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ہتھیار خریدنا سیکیورٹی کی ضمانت نہیں، سعودی عرب کو ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات بنانے چاہئے اور امریکا پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں