پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو چھاپہ مار کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

شکایات حل کے بعد قیمت پنجاب اینڈرائیڈ ایپ یا ڈیش بورڈ پر رپورٹ اپلوڈ کریں:ڈی سی
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کے زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوااورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی اور رپورٹ پیش کی گئی کہ تاحال مجموعی طور پر 6849چھاپے مارے گئے جبکہ 2771خلاف ورزیوں پر 1کڑور 9لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ،7کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور 123افراد کو پابند سلاسل کیا گیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ریونیو)ڈاکٹر ذیشان حنیف،اسسٹنٹ کمشنر ز (سٹی عثمان سکندر،صدر حناء ارشد،کامونکے شاہد عباس جوتہ )ایس این اے تنویر عباس،ڈی او انڈسٹریز محمد طارق شفیق ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جاوید اختر پڈھیار، تحصیلدار،نائب تحصیلدار اور دیگر افسر شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے قیمت پنجاب موبائل ایپ پر موصول ہونے والی شکایات پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ہدایت کرتے ہوئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کی شکایات کے حل کے بعد قیمت پنجاب اینڈرائیڈ ایپ یا ڈیش بورڈ پر رپورٹ اپلوڈ کریں تا کہ شکایت کرنے والے سائلین کو ان کی شکایات کے پیش رفت سے متعلق معلومات مل سکیں ۔اجلاس میں پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ فریم ورک کے تحت افسروں کو سونپے گئے ٹاسک اور ذمہ داریوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں