برطانوی شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ پاکستان پہنچ گئے، دورہ کی تفصیلات جان لیں

اسلام آباد: برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پاکستان کے 5 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، 2006 کے بعد برطانوی شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا نور خان ایئربیس پر پہنچا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزرا، دفتر خارجہ اور برطانوی ہائی کمیشن کے حکام نے ان کا شایانِ شان اور پرتپاک ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔

شاہی جوڑے کے ہمراہ ان کے محافظین، طبی ماہرین اور چالیس سے زائد صحافی بھی پاکستان آئے ہیں۔ پانچ روزہ دورے کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اپنے دورے کے دوران برطانوی شاہی جوڑا صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا جبکہ مختلف پروگراموں میں بھی حصہ لے گا۔

پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن پاکستان میں اپنے قیام کے دوران لاہور اور شمالی علاقہ جات کے پرفضا مقامات کا بھی دورہ کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پرنس ولیم کی والدہ شہزادی ڈیانا نے بھی 1996ء میں پاکستان کا ایک دورہ کیا تھا۔ جبکہ 2006ء میں پرنس ولیم کے والد پرنس چارلس اور ان کی اہلیہ کامیلا نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ برطانوی ملکہ الزبتھ بھی 1961ء اور 1997ء میں پاکستان کے سرکاری دورے کر چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں