مہنگائی کی وجہ سے عوام پر عذاب مسلط، ہر کوئی احتجاج کر رہا ہے بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عوام کٹھ پتلی حکومت کے ساتھ نہیں، ہر کوئی احتجاج کر رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے پاس ہی عوام کے مسائل کا حل ہے۔
لاڑکانہ میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے کسی کو نہیں چھوڑا، پورا ملک سراپا احتجاج ہے۔ عوام دوست معاشی پالیسیاں صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہیں۔ ہم نے مل کر اس حکومت اور اس کے سہولت کاروں کو گھر بھیجنا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام اس وقت ایک عذاب میں مبتلا ہیں۔ بجلی اور گیس کے بل کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی عوام کے انسانی حقوق بحال کرائے گی۔ کراچی سے کشمیر تک عوام کا پیغام لے کر چلیں گے۔ عوام دشمن حکومت کیخلاف ہمارا سفر جاری رہے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اتحادی انسانی حقوق پر حملے کر رہے ہیں۔ مہنگائی سے عوام کا برا حال ہو چکا ہے۔ مہنگائی اور ٹیکسز کا طوفان کھڑا کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کی معاشی صورتحال بدحال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں