آبی وجنگلی پرندوں کا شکارکرنیوالوں کیخلاف کارروائی شروع، مکمل تفصیلات جان لیں

فالکن، بٹیرکے غیر قانونی شکار کرنیوالوں کو گرفتار کیاجائے گا:گیم وارڈن حسن عظیم بٹ
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)آبی وجنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکار کرنے والوں کیخلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ،فالکن اور بٹیرکے غیر قانونی شکار کرنے والوں کو گرفتار کرکے پیڈا یکٹ 2006کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ہماری سپیشل ریڈ پارٹیاں فیلڈ میں متحرک ہیں،ان خیالات کا اظہاراعزازی گیم وارڈن گوجرانوالہ ریجن حسن عظیم بٹ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ وائلڈ لائف کا سپیشل سکواڈ انسپکٹر سہیل اشرف کی سربراہی میں فعال کردار اداکر رہا ہے ، اگر کوئی شخص غیر قانونی شکار کا مرتکب پایا گیا تو اس کو 20ہزار روپے تک جرمانہ کی سزا دی جاسکتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں