جنسی تشدد اور زیادتی کی روک تھام سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کر دیا :طارق عباس قریشی
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)آرپی او نے طارق عباس قریشی نے خواتین اور بچوں پر جنسی تشدداور زیادتی کی روک تھام کیلئے تمام ڈی پی اوز کو ایسے جرائم میں ملوث ملزموں کا ریکارڈ جمع کرنے اورعادی مجرموں کی پولیس نگرانی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ بچے قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کا تحفظ نہ صرف ریاست کی ذمہ داری ہے بلکہ ان کی بہتری کیلئے اقدامات کرنا بھی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ خواتین اور بچوں میں جنسی تشدد اور زیادتی روز بروز بڑھ رہی ہے ، خواتین اوربچوں کو اس حوالے سے آگاہی دینا بہت ضروری ہے ، ایسے واقعات پر اُن کو شرمانے کے بجائے بولنا ہو گا جبکہ سکول اور اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے ۔ بچوں اور خواتین پر جنسی تشدد اور زیادتی کی روک تھام سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔اس حوالے سے سکول اور کالجوں میں سیمینار زمنعقد کیے جارہے ہیں ،ہمیں اپنے بچوں کو آگاہی دینا ہو گی کہ ہماری سوسائٹی میں کیا ہو رہا ہے ، اگر کسی خاتون یا بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو وہ ہیلپ لائن8440 پر کال کر سکتا ہے ، ہماری ہیلپ لائن 24 گھنٹے کھلی ہے ۔ بچوں اور والدین کا نام ضیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ جنسی تشدد اور زیادتی جیسے جرائم کی آگاہی بارے لیڈیز پولیس افسروں پر مشتمل ایک یونٹ بنایا جا رہا ہے جو طالبات اور بچوں کی کونسلنگ بھی کرے گا۔
Load/Hide Comments