کوئی بھی ایس ای ،ایکسیئن اور ایس ڈی او عارضی کنکشنز کا اجرا او ر تجدید نہیں کریگا ،پہلے سے موجود کنکشنز کی فہرست ارسال کرکے ان کی تجدید یا منقطع کیلئے لائحہ عمل اختیار کیا جائے :گیپکوافسروں کومراسلہ جاری کردیاگیا
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گیپکو نے بڑی اور چھوٹی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کو عارضی بجلی کنکشنز دینے پر پابندی عائد کردی، گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام سرکلوں ،ڈویژنوں کے افسروں سے اختیارات واپس لیتے ہوئے مراسلہ جاری کر دیاگیا جس میں کہاگیاہے کہ گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،گجرات ،منڈی بہاؤ الدین ،نارووال اور حافظ آباد میں قائم ہاؤسنگ سوسائٹیز ،لینڈسب ڈویژنوں میں عارضی کنکشنزکا سلسلہ بند کیا جائے ، کوئی بھی ایس ای ،ایکسیئن اور ایس ڈی او عارضی کنکشنز کا اجرا او ر تجدید نہیں کرے گا بلکہ پہلے سے موجود عارضی کنکشنز کی فہرست ارسال کر کے ان کی تجدید یا منقطع کیلئے لائحہ عمل اختیار کیا جائے ، ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن کے چھ اضلاع میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں قائم ہوچکی تھیں جہاں مہنگے داموں پلاٹس کی خریدو فروخت کی جارہی تھی اور گیپکو سے عارضی کنکشنز حاصل کرکے شہریوں کو بیوقوف بنایا جارہا تھا جس پر گیپکو نے ہاؤسنگ سوسائٹیز ،کمرشل علاقوں میں عارضی کنکشنز پر پابندی عائد کی ہے ،اس سلسلہ میں گیپکو حکام کا کہنا ہے کہ اگر کسی سوسائٹی کو تعمیراتی کام کیلئے عارضی کنکشنز درکار ہوگا تو گیپکو ہیڈ کوارٹر ز میں فائل جمع کرواسکتے ہیں۔
Load/Hide Comments