600اشتہاری بیرون ممالک سے گینگ چلا رہے ہیں ،افسروں کی لواحقین سے ملی بھگت
گوجرانوالہ ریجن کے بعض پولیس افسروں کے اشتہاری ملزموں سے خفیہ رابطوں کا انکشاف ہوا، 600 سے زائد اشتہاری بیرون ممالک سے گینگ چلا رہے ہیں ۔پولیس افسرملزموں کے لواحقین سے ملی بھگت کر کے بیرون ملک گرفتار ہونیوالے ملزموں کی فائل ہی نہیں بھجواتے اور اگر بھجوا بھی دیں تو وہ مکمل نہیں ہوتی جس کا فائدہ اشتہاری ملزموں کو ہوتا ہے اورانٹر پول کے ذریعے ان کی منتقلی مشکل ہوجاتی ہے ۔ذرائع کے مطابق ریجن گوجرانوالہ میں کروڑوں روپے سر کی قیمت والے 50 سے زائد خطرناک اشتہاری ملزم ہیں جبکہ 600 سے زائد خطرناک اشتہاری ملزم بیرون ملک روپوش ہیں ، ملزم بیرون ملک بیٹھ کر بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ جیسے جرم کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں ،متعدد اشتہاری ملزموں کے ساتھی پولیس افسروں کے دوست بھی ہیں ۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پولیس افسر اشتہاری ملزموں کی پشت پناہی کرتا پکڑا گیا تو اسے نوکری سے فارغ کرد یا جائیگا جبکہ محکمہ پولیس میں کرپٹ افسروں کو پکڑنے کیلئے خفیہ ٹیمیں پہلے ہی سے کام کر رہی ہیں ۔
Load/Hide Comments