بیماری کی وجہ موسمی تبدیلی ، سرکاری ہسپتالوں میں بیڈز اور طبی سہولیات کم پڑ گئیں،پرائیویٹ ڈاکٹروں نے فیسیں بڑھادیں
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی گوجرانوالہ میں نزلہ ،بخار ،کھانسی ،اسہال ،گیسٹرو اور ہیضہ کی وبا پھیل گئی ،مریضوں کی بڑی تعداد موسمی بیماریوں کا شکار ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ گئی ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں بیڈز اور طبی سہولیات کم پڑ گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ ڈاکٹروں نے فیسیں بڑھادی ہیں ،تفصیلات کے مطابق چند روزمیں ہزاروں مرد وخواتین اور بچے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کروانے پہنچے ہیں جبکہ ڈاکٹروں نے موجودہ موسم میں ٹھنڈی اور مصالحہ دار اشیا سے پرہیز کی ہدایت کی ہے ، متاثرہ شہریوں کا کہنا تھا کہ اس موسم میں کھانے پینے میں بے احتیاطی ان کی بیماری کی وجہ بنی ہے ،لوگ ڈاکٹروں کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے ٹھنڈی اورمصالحہ داراشیاکھانے سے پرہیزکریں ۔
Load/Hide Comments