سمندر پار پاکستانیوں کی املاک کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے ، تمام محکمے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے قابضین سے املاک واگزار اور سمندر پار پاکستانیوں سے فراڈ کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں تا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر ،چیئر مین ضلعی اوور سیز کمیٹی گوجر انوالہ عاطف افتخار چیمہ اورسٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کی املاک پر قبضوں اور فراڈ کیسز اور سرکاری محکموں کی طرف سے فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کی عدم فراہمی سمیت دیگر کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، سول کورٹس میں زیر التوا کیسز کے متعلق تمام محکموں کو ہدایات بھی جاری کی گئیں ، اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ ضلعی اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کواب تک ڈیش بور ڈ پر585کیسز موصول ہو ئے جن میں سے 371 کیسز نمٹا دیئے گئے ،78کیسز مزید کارروائی کے لیے سول کورٹس کو بھجوائے گئے جبکہ136 درخواستوں پر محکمانہ کارروائی جاری ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments