منیر چوک پر واقعہ نجی اسپتال میں نرس کے مبینہ قتل کے معاملے کو خودکشی کا واقعہ قرار دینے پر اہل خانہ کا پولیس کے خلاف جی ٹی روڈ پر ڈی سی روڈ کے سامنے احتجاج تاحال جاری ہے۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ میں ہما کنول کے ورثا کا انصاف نہ ملنے پر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ بلاک کر کے دھرنا دے رکھا ہے۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر قتل کو خودکشی کا رنگ دے دیا اور ہما کو انصاف دو کے نعرے آویزاں ہیں۔مظاہرین نے پولیس کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔ ہما کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کے قاتلوں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور مجھے انصاف دیا جائے جبکہ والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کا رنگ دیا گیا ہے 12 ستمبر کو ہیڈ نرس ہما کی لاش نجی اسپتال سے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی،
دوسری طرف پولیس افسران نے مظاہرین سے مذاکرات کئے جو ناکام رہے اور مظاہرین نے جی ٹی روڈ بند کرکے دھرنا دے رکھا ہے۔