’’سانحہ کار ساز بینظیر بھٹو کی عوامی جمہوری جدوجہد پر حملہ تھا‘‘

عوام موجودہ حکومت کے خاتمے کیلئے بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں :مقررین
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سانحہ کار ساز ملک، عوام اور جمہوریت دشمن قوتوں کا بینظیر بھٹو کی عوامی جمہوری جدوجہد پر حملہ تھا جس میں پیپلزپارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے بینظیر بھٹو کی جان بچائی، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چودھری ارشاد اللہ سندھو ،سٹی صدر میاں ودؤد الحسن ڈار ،سینئر نائب صدر محمد اقبال مہر نے پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں سانحہ کار ساز کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم آج سانحہ کار ساز کے شہدا کی عظیم قربانیوں اور عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، پیپلزپارٹی کے قائدین اور کارکنوں کی شہادتوں کی وجہ سے آج ملک میں جمہوریت قائم ہے ، عوام موجودہ حکومت کے خاتمے کے لیے بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں ،تقریب سے خالد اسلام ڈار، خواجہ کلیم الرحمان، الیاس نوید، شہزاد افضال انقلابی، سرفراز احمد ساہی، لیاقت جٹ ،مشتاق احمد بادل، ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں