اے سی صدر کو شوکاز نوٹس ،تحقیقات کاحکم ، گکھڑ سپورٹس ایرینا میں تعمیراتی سر گرمیوں کا جائزہ ،عوامی منصوبوں میں تاخیر کوناقابل برداشت :کمشنر ذوالفقار گھمن
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار گھمن نے چلڈرن ہسپتال اراضی کے وزٹ کے دوران نامکمل ریکارڈ ساتھ لانے پراے سی صدر کو شوکاز نوٹس جبکہ ریونیو افسر،گرداوراورپٹواری کو معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ، پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا تھا جس پر اراضی کا انتخاب کرکے پی سی ون کی تیاریاں شروع کی گئی تھیں جبکہ کمشنر ذوالفقار گھمن نے چلڈرن ہسپتال کے قیام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ اراضی کا دورہ کیا ۔دوسری طرف گکھڑ سپورٹس ایرینا میں جاری تعمیراتی سر گرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر نے 360ملین روپے کی لاگت سے کھیلوں کی جدید سہولیات کے حامل گکھڑ سپورٹس ایرینا کے منصوبے کو حکومت پنجاب کا شاندار عوامی منصوبہ قرار دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک یہ منصوبہ 100 فیصد مکمل ہو جا ئے گا ، انہو ں نے کہا کہ نوجوانوں اورکھلاڑیوں کو منفی سر گرمیوں سے دور رکھنے کا بہترین ذریعہ کھیلوں کا فروغ ہے جس کیلئے ڈویژن بھر میں مختلف کھیلوں کے انعقاد کا بھی سلسلہ شروع کیا جا رہاہے اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کی ہرممکن حوصلہ افزائی اور سر پرستی کی جائیگی ، کمشنر نے واضح کیا کہ وہ تر قیاتی اور عوامی منصوبوں میں تاخیر کو برداشت نہیں کرینگے ،کسی بھی تر قیاتی منصو بے میں کرپشن، گھٹیا تعمیراتی مٹیریل کا استعمال اور سرکاری فنڈز کی خورد برد پرمعافی نہیں ملے گی اور عوام کا پیسہ لوٹنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا ۔
Load/Hide Comments