گوجرانوالہ۔تربیتی طیارے کی کریش لینڈنگ دونوں پائیلٹ کیسے محفوظ رہے

گوجرانوالہ
گوجرانوالہ میں وزیرآباد کے قریب تربیتی طیارے مشاق نے کریش لینڈنگ کی ہے، دونوں پائیلٹ محفوظ رہے

تفصیلات کے مطابق تربیتی طیارے مشاق نے راہوالی کینٹ سے اڑان بھری تھی، طیارے میں کپٹن احمد اور انسٹرکٹر سوار تھے، دریائے چناب کے قریب دلاور چیمہ کے علاقے میں طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس پر طیارے میں سوار افسران نے دھان کے کھیتوں میں کریش لینڈنگ کی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی حساس ادارے اور ریسکیو 1122 کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں، حکام کا کہنا ہے کہ اس مشاق طیارے میں زیرتربیت پائیلٹ اور انسٹرکٹر سوار تھے، اور یہ تربیتی طیارہ گوجرانوالہ راہوالی کینٹ سے ٹریننگ پرواز پر نکلا تھا، دونوں پائیلٹ مخفوط رہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں