ہیلتھ اتھارٹی نے سرکاری وغیر سرکاری ہزاروں مقامات کی چیکنگ کی، ڈینگی کی افزائش پر4ہزار مقامات حساس قرار، خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں:ذرائع ، موٹروے پولیس کی پرانی گاڑیوں کے ٹائرسے ڈینگی لاروا ملا
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) انسداد ڈینگی مہم کے دوران گیپکو ،موٹروے پولیس کے دفاتر سے بھی ڈینگی لاروا برآمد ہو گیا، اس کے علاوہ ضلع بھر میں 925 لاروے تلف کردیئے گئے ، ہیلتھ اتھارٹی نے گیپکو اور موٹروے پولیس کو نوٹس جاری کرکے تین دن کے اندر ڈینگی کے انتظامات کرنے کی مہلت دیدی جبکہ متعدد نوٹسز کے باوجودعمل درآمد نہ کروانے پر15 افراد کے خلاف مقدمات درج کروادیئے جن میں فیکٹری مالکان ،پرائیویٹ سکولز ،سرامکس انڈسٹریز ،نرسریاں وغیرہ شامل ہیں جن میں8 افراد کو گرفتار کرواکر جیل بھجوادیا گیا، ذرائع کے مطابق ڈینگی کی افزائش پر قابو پانے کیلئے ہیلتھ اتھارٹی نے ضلع بھر میں سرکاری وغیر سرکاری ہزاروں مقامات کی چیکنگ کی اور ڈینگی کی افزائش پر4ہزار سے زائد مقامات کو حساس قرار دے کر خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں جبکہ گیپکو کے ماڈل ٹاؤن آفس ،کامونکی دفتر سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، اس کے علاوہ موٹروے پولیس کے دفتر سے ڈینگی لاروا ملنے پر دونوں محکموں کو نوٹسز جاری کردیئے اور تین دن کے اندر انتظامات بہتر کرنے کی مہلت دی گئی ،واضح رہے کہ موٹروے پولیس کی پرانی گاڑیوں کے ٹائرسے ڈینگی لاروا ملا تھا ۔
Load/Hide Comments