آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 اور ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، سرفراز ٹیم سے بھی فارغ

لاہور: آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ سرفراز احمد کپتانی کے ساتھ ٹیم سے بھی فارغ ہوگئے۔ محمد رضوان وکٹ کیپر ہوں گے۔

ٹی 20 میں بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، عماد وسیم، حارث سہیل، افتخار احمد، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عامر، محمد رضوان، محمد عرفان، آصف علی، خوشدل شاہ، موسی خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

اظہر علی ٹیسٹ ٹیم میں کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ٹیسٹ ٹیم سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

چیف سیلکٹر و کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کینگروز کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے، سرفراز ڈومیسٹک میں پر فارم کریں اور ٹیم میں واپس آجائیں، سرفراز احمد کے پاس اپنی فارم کو بحال کرنے کا موقع ہے، ان کیلئے کرکٹ کے دروازے کھلے ہیں، عثمان قادر کو شاداب خان کے بیک اپ کے طور پر لائے ہیں۔

مصباح الحق کا کہنا تھا منتخب کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک میں بھی اچھا پرفارم کیا، بورڈ کے کسی بھی فیصلے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں، شرجیل کو ابھی کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی ہے، راحت علی اچھا کھیلتا رہا ہے وہ ہمارے مستقبل کے پلان میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں