ذوالفقار چیمہ نے قانون کی حکمرانی قائم کر کے دکھائی،خواجہ شمائل احمد،انکی نئی کتاب سول سرونٹس کیلئے ریفرنس بُک ،جسٹس(ر)اعجاز چودھری

ذوالفقار چیمہ کو احتسابی نظام کا سربراہ ہونا چا ہئے ، ناصرہ جاوید اقبال و دیگر کا تقریب سے خطاب
اسلام آ باد ( دنیا رپور ٹ ) سابق آئی جی اور ممتاز دانشور ذوالفقار احمد چیمہ کی نئی کتا ب Straight Talk کی تقریب رونما ئی گزشتہ روز منعقد ہو ئی ، مقررین نے کہا کہ یہ کتاب ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے رہنمائی فراہم کرتی ہے ، یہ کتاب سیاستدانوں، مختلف اداروں کے سر براہوں ، وکلاء، طلباء، اساتذہ، موجودہ اور مستقبل کے سول سرونٹس کیلئے ایک ریفرنس بک کی حیثیت رکھتی ہے ۔ ا س میں ہر ادارے کی اصلاح کیلئے ٹھوس اور قابلِ عمل تجاویز دی گئی ہیں۔ تقریب کی صدارت سپریم کور ٹ کے ریٹا ئر ڈ جج اور لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اعجاز احمد چو دھری اور میزبانی شیریں اسد نے کی۔ جسٹس اعجاز احمد چو دھری نے کہا کہ مُصنّف ایک با کردار انسان ہیں۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں ملکی مسائل کا تجزیہ کیا ہے ۔ کتاب Straight Talk سول سرونٹس کیلئے ریفرنس بُک کی حیثیت رکھتی ہے ، معروف قانون دان ایس ایم ظفر نے کہا کہ مُصنّف کو اپنے بے داغ کردار کے باعث دیانت داری کی تلقین کرنے کا حق پہنچتا ہے کیونکہ اُس نے خود بڑی اعلیٰ مثال قائم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مصنف کے کئی آرٹیکل اتنے شاندار ہیں کہ وہ ہرپاکستانی کو پڑھنے چا ہئیں

” All These Colours are ours” میں پاکستانی کلچر کی بڑی خوبصورتی سے عکاسی کی گئی ہے ۔جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ مُصنّف کا اپنی والدہ کی وفات پر لکھا گیا مضمون دل کو چھوتا ہے ۔ ذوالفقار چیمہ جیسے اعلیٰ کردار کے شخص کو ملک کے احتسابی نظام کا سربراہ ہونا چا ہئے ۔سابق آئی جی سینیٹر رانا مقبول احمد نے کہا کہ کتاب کے مُصنّف ذوالفقار چیمہ کی ذات قومی سرمائے کی حیثیت رکھتی ہے ۔یہ کتاب نہ صرف ہر شعبہ زندگی کے افراد کی ر ہنمائی کرتی ہے بلکہ اس نے ملک کے استحکام کے لئے ایک روڈ میپ دیا ہے ۔ اس ملک کے تمام سول سرونٹس، اساتذہ، وکلا ء اور سیاستدانوں کو یہ ضرور پڑھنی چا ہئے ، کتاب کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جا نا چا ہئے۔

سابق وفاقی سیکرٹری خواجہ شمائل احمد نے کہا کہ ذوالفقار چیمہ نے نا مساعد حالات کے باوجود ہر جگہ قانون کی حکمرانی قائم کر کے دکھائی۔ وہ بلاشبہ تمام سول سرونٹس کے لئے رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “Yes sir i will do it” اس قدر inspiring مضمون ہے کہ یہ پڑھنے والے کو مسحور کر دیتا ہے ۔ سابق آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر نے کہا کہ مصنف نے پولیس افسر کی حیثیت سے ہر جگہ قانون کی حکمرانی قائم کی اور امن بحال کیا، پی سی بی کے سابق چیئر مین اور سول سروسز اکیڈمی کے سابق ڈائریکٹر جنرل خالد محمود نے کہاکہ ماں کے بارے میں دُنیا بھر کا لٹریچر جمع کیا جائے تو بھی ذوالفقار چیمہ کا والدہ کے بارے میں لکھا گیا مضمون اعلیٰ مقام حاصل کرے گا۔ کتاب میں عمران خان سے ملاقاتوں کے ذکر میں عمران خان کی شخصیت کا اس سے بہتر تجزیہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے نیوٹیک کے سربراہ کے طور پر ہنر مندی کے شعبے کو بُلندی تک پہنچا دیا۔ سابق سفیر قاضی رضوان الحق نے کہا کہ مصنف ملک سے محبت کرنے والا ایک باکردار سول سرونٹ ہے ۔ یہ کتاب ہر سول سرونٹ اور مستقبل کے افسرکو ضرور پڑ ھنی چا ہئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں