جن کے آباؤ اجداد قیام پاکستان کے مخالف ،ان کی اولادیں ملک میں فساد چاہتی ہیں
سیالکوٹ(اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس کے پائیدانوں پر لٹکے سیاسی رہنماؤں کو چا ہیے کہ وہ تانگے کے پہیوں کو دیکھیں جن میں اتنا دم نہیں ،جیل میں بیٹھ کر فضل الرحمن کی ڈوریاں ہلانے والوں کو مایوسی ہو گی، حکومت شہریوں کو کسی ٹولے کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دے گی ،ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو پیغام ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں، حکومت جانتی ہے کہ ان لوگوں کو فنڈنگ کہا ں سے ہو رہی ہے ، اپوزیشن کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے اور پاکستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر ہو گا ، چند لوگ مولانا کے تانگے کے پائیدان سے لٹک کر پاکستان کی معیشت کو روکنا چاہتے ہیں اور ملکی معیشت کی بحالی کی جانب واپسی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے ، نادان سیاسی رہنماؤں کو یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ اپنے ان اقدامات کے ذریعے بھارت کے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے بیانیے کو پروان چڑھا رہے ہیں ، انہوں نے پریس کانفرنس میں بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہادر فوج ہے جو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ،جن کے آبا ئو اجداد نے قیام پاکستان کی مخالفت کی آج ان کی اولادیں استحکام پاکستان کی راہ میں رکاوٹیں ، افراتفری اور فساد چاہتی ہیں،عوام کے جینے کا حق سلب ہو گا تو قانون حرکت میں آئے گا،سکھ برادری کے لئے 9 نومبر کو کرتارپور راہداری کھولنے جا رہے ہیں جس سے دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی پاکستان کا رخ کرے گی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی پالیسیاں معاشی استحکام کی جانب گامزن ہیں ، وزیراعظم کی کوششیں اور ان کا ویژن رنگ لا رہا ہے ، ایک سال میں پاکستان کی درآمدات کم اور برآمدات میں تقریباً 14فیصد اضافہ ہوا ، اقتصادی اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں ۔
Load/Hide Comments