احتساب عدالت: مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کی درخواست مسترد

لاہور: احتساب عدالت نے مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔
مریم نواز نے چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت کے دوران نواز شریف سے ملاقات کی درخواست کی۔ مریم نواز نے استدعا کی کہ عدالت ایک گھنٹے کی مہلت دے، ہسپتال میں نواز شریف سے ملنا چاہتی ہوں۔

ادھر چودھری شوگر ملز کیس میں لاہور کی احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کر دی، نیب کو 25 اکتوبر کو دوبار پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں