لاہور ہائیکورٹ نے چار ہفتوں میں سیوریج ٹھیک کرکے پانی کی نکاسی کا حکم دے دیا
قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار )قلعہ دیدار سنگھ بوتالہ روڈسیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گیا، اہل علاقہ کا گلیوں سے گزرنا محال ہو گیا ،جنازہ لیجانے میں بھی دشواری،مچھر مکھی اور دیگر کیڑے مکوڑوں کی افزائش میں اضافہ، علاقہ مکین بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، لاہور ہائیکورٹ نے چار ہفتوں میں سیوریج ٹھیک کرکے پانی کی نکاسی کا حکم دے دیا۔ بوتالہ روڈ اور اردگرد کی گلیوں میں عرصہ دراز سے سیوریج کا گندا پانی جمع رہتا ہے ، وہاں سے گزرنا محال ہوچکا ہے ،خاص طور پرقریبی نہر والے قبرستان میں جنازہ لیجانے میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے اور صبح سکول جانیوالے بچے بہت پریشان ہوتے ہیں،کئی دفعہ بچے گندے پانی میں گر کر شدید زخمی ہو چکے ہیں ۔ چودھری ارباز احمد گل نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے چار ہفتوں میں سیوریج نظام درست کرنے اورگندے پانی کی نکاسی کا حکم جاری کر دیا ۔
Load/Hide Comments