ملزموں کی رہائی حکومت اوراداروں کی ہی نہیں، پورے معاشرے کی ناکامی ہے چیف جسٹس فیصلے کاازخودنوٹس لیں ،فرسودہ نظام کو اکھاڑپھینکنے کاوقت آگیا:شرکا
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )جماعت اسلا می سٹی کے زیر اہتما م سانحہ ساہیوال فیصلے کیخلا ف احتجا جی مظاہر ہ کیا گیا۔جس کی قیا دت سٹی امیر مظہر اقبا ل رندھاوا،صوبا ئی سینئر نائب صدر جے آئی یو تھ فرقان عزیزبٹ ،سٹی صدر خرم سلیم کھو کھر نے کی ۔مظاہرین نے بینرو کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر‘‘ انصاف کے علمبرداروں سانحہ ساہیوال کے مظلو م یتیم بچوں کو انصاف دو’’ کے نعرے درج تھے ۔اس موقع پر مظہر اقبا ل رندھاوا نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کے ملزموں کا بری ہونا تشویشناک امر ہے ۔ ملزموں کا رہا ہونا صرف حکومت اور اداروں کی ناکامی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی ناکامی ہے ۔ موجو دہ حکمران انصا ف انصا ف کا واویلہ تو بہت کرتے ہیں مگر کسی مظلو م ،مجبو ر اور بے کس کو انصا ف دلا نے کیلئے کو ئی عملی اقدام اٹھا نے کو تیا ر نہیں،جس کا منہ بولتا ثبو ت سانحہ ساہیوال کا فیصلہ ہے ۔ فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ یہ فیصلہ تحر یک انصا ف کی حکو مت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے ۔ ہماراچیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ سانحہ ساہیوال کیس کے فیصلے کا ازخود نوٹس لیں ، خرم سلیم کھو کھر نے کہا کہ ملک میں غریب عوام کے جان و مال کی کوئی قدر و قیمت ہی نہیں ۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلی ٰ کی اس حوالے سے خاموشی معنی خیز ہے ۔ اس فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کاوقت آگیاہے ۔