اسلام آباد: حکومت اوررہبرکمیٹی کےدرمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، مذاکرات کے دوران اپوزیشن نے پشاورموڑپرجلسہ کرنےکی حکومتی تجویزسےاتفاق کیا۔
تفصیلات کے مطابق، پشاورموڑپرجلسےکی تجویزپرویزخٹک نےاپوزیشن کودی جس کے بعد اکرم درانی نے رہبرکمیٹی کےتمام ارکان سےٹیلیفون پرمشاورت کی، بعد ازاں اپوزیشن نےپشاورموڑپرجلسےکی رضامندی ظاہرکی، اس حوالے سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی ساڑھے 9بجےپریس کانفرنس کرےگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔ حکومت نے عدالتی فیصلوں کے مطابق پریڈ گراؤنڈ کے علاوہ کسی بھی جگہ پر آزادی مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔
اپوزیشن نے ڈی چوک کی بجائے چائنا چوک کا مطالبہ کیا جو مسترد کر دیا گیا تھا جبکہ رہبر کمیٹی نے تجویز دی تھی کہ وہ ڈی چوک کی بجائے چائنا چوک میں آزادی مارچ کرنے کو تیار ہیں جس کے لئے حکومتی کمیٹی وزیراعظم سے منظوری لینے گئی، واپسی پر پرویز خٹک اور اکرم درانی نے میڈیا کو بتایا کہ جگہ پر اتفاق نہیں ہو سکا۔