گوجرانوالہ میں کوڑا اٹھانے کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے نئے ٹرک خرید لئے، تفصیلات جان لیں

گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی فلیٹ آپریشن کے لیے خریدی گئی 16 عدد نئی ہینو آرم رول ٹرک کی چیسیز گوجرانوالہ پہنچ گئیں جن کو بیکو کمپنی کے سپرد کر دیا گیا ہے جہاں ان گاڑیوں پر سپر سٹرکچر لگا کر انہیں جنوری 2020 میں فیلڈ فلیٹ میں شامل کردیا جائے گا۔
ڈی سی گوجرانوالہ نائلہ باقر اور سی ای او جی ڈبلیو ایم سی گوجرانوالہ عتیق الرحمن کا کہنا ہے کہ ان 16 گاڑیوں کی چیسیز کی مالیت 5 کروڑ 52 لاکھ ہے جب کہ ایک گاڑی 34 لاکھ 50 ہزار مالیت کی ہے۔ ان گاڑیوں پر سپر سٹرکچر پر دو کروڑ لاگت آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں