گوجرانوالہ
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرسٹی عثمان سکندراور اسسٹنٹ کمشنر (صدر)حناء ارشد کا ناجائز منافع خوری میں ملوث پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن،901لاکھ 20ہزار روپے کے جرمانے عائد۔
کاروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)عثمان سکندر نے مہر برادرزپی ایس او پیٹرول پمپ جی ٹی روڈ کو خلاف ورزی پائے جانے پر 50ہزار روپے اور پی ایس او رانا فیصل پیٹرولیم کو 20ہزار،ایڈمور پیٹرولیم شیخوپورہ روڈ کو 10ہزار جرمانہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر (صدر)حناء ارشد نے پارکو پیٹرول پمپ اور پی ایس او پیٹرول پمپ سیالکوٹ روڈ کو اوگرا کی جانب سے جاری کردہ داموں پر پیٹرول کی فروخت نہ کرنے پر 20،20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
انہوں نے پیٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ صرف اوگرا کے جاری کردہ نرخوں کے کے مطابق پیٹرول کی فروخت کریں بصورت دیگر ناجائز منافع خوری میں ملوث پیٹرول پمپس کو بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کیا جائے گااور پیٹرول پمپ بھی سیل کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments