گوجرانوالہ۔گیپکو کا صارفین کے لئے اہم اعلان

گوجرانوالہ
وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات کی روشنی میں
صارفین کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے گیپکو میں سرکل کی سطح پر ہفتہ وار کھُلی کچہریوں کا سلسلہ جاری
ریجن بھر میں میں لگائی گئی کھُلی کچہریوں کے دوران گیپکو کے سینئر افسران نے بجلی بلوں کی تصحیح،بلوں کی اقساط،زیادہ طاقت کے پاورٹرانسفارمرز کی تنصیب
خراب اورخطرناک تاروں کی تبدیلی اور دیگربجلی سے متعلقہ صارفین کی شکایات سُنی اور اُن کے حل کے لئے موقع پراحکامات جاری کئے

وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات کی روشنی میں صارفین بجلی کے مسائل کو ان کی دہلیز پرحل کرنے کے لئے گیپکو ریجن بھر میں ہفتہ وار کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ای سٹی سرکل نے کامونکی سب ڈویژن نمبر3 میں،ایس ای کینٹ سرکل نے حافظ آباد سب ڈویژن3 میں،ایس ای گجرات سرکل نے پانڑیانوالی سب ڈویژن میں،ایس ای سیالکوٹ نے سٹی ڈویژن نمبر2میں جبکہ ایس ای نارووال سرکل نے نارووال ڈویژن میں صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل اور شکایات سننے اور اُن کے فوری حل کیلئے کھُلی کچہریاں لگائیں۔کھُلی کچہریوں کے دوران صارفینِ بجلی نے کھل کر بجلی کے مسائل بیان کئے جن میں ناکارہ ٹرانسفارمرز کی تبدیلی،نئے کنکشنز،خطرناک تاروں کی تبدیلی،جرمانہ معافی،بجلی بلوں کی اقساط،خراب میٹروں کی تبدیلی،روڈ سے تاروں کو منتقل کرنا،زیادہ طاقت کے ٹرانسفارمروں کی تنصیب اورنئی آبادیوں کو بجلی مہیا کرنے جیسے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔اس موقع پر گیپکو کے سینئر افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصدصارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کا فوری اور کو موقع پرحل کرنا ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ بجلی چوروں اورکنڈا مافیا کے خلاف گیپکو کا ساتھ دیکر بجلی چوری کا خاتمہ ممکن بنائیں۔گیپکو انتظامیہ کی طرف سے کُھلی کچہریوں کے انعقاد پر عوام الناس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے صارفین کے مسائل کے فوری اور اُن کی دہلیز پر حل کیلئے ایک مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں