اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مہنگائی میں پسی ہوئی عوام پر ایک اور وار کر دیا ہے، پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ فی لٹر اضافہ کر دیا ہے، فی لٹر تیل کی نئی قیمت 114.24 روپے ہو گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی میں 2.39 روپے فی لٹر کمی کر دی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 97.18 روپے ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.27 پیسے فی لٹر اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ کی فی لٹر قیمت 127.41 روپے ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6.56 روپے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی جس کے بعد لائٹ ڈیزل 85.33 روپے فی لٹر کا ہوگیا۔