قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کا ناروے سے شدید احتجاج

اسلام آباد: ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر نارویجن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔
نیوز کے مطابق ناروے کے سفیر کو دفترخارجہ طلبی کر کے پاکستانی عوام کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے 1.3 ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہچنی، آزادی اظہار کے نام پر ایسے اقدامات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نارویجین حکومت سے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتےہیں۔

دریں اثناء پاکستان نے نارویجین حکام کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کے لیے اوسلومیں اپنے سفیر کو ہدایات جاری کردیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سے پہلے ترکی بھی واقعے کے خلاف ناروے سے سفارتی سطح پر احتجاج کرچکا ہے اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے باور کرا چکا ہے کہ مسلمانوں کو اشتعال دلانے کے لیے ایسے گھناؤنے واقعات کا سدباب کیاجائے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں‌ مقدس کتاب کی بے حرمتی پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس ملعون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں