ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوار ٹرز نے اپنی سروے رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کردی
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو صاف پانی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ضلع بھر میں لگائے گئے نان آپریشنل فلٹریشن پلانٹس کو آپریشنل کرنے کیلئے سروے کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے ،ڈی سی آفس گوجرانوالہ میں فلاحی ادارے کے تعاون سے صاف پانی کا فلٹر پلانٹ لگا دیا گیا ،مختلف سرکاری محکموں فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کی طرف سے گوجرانوالہ شہرمیں شہریوں کی سہولت کیلئے اہم مقامات پر صاف پانی کی سہولت کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے فلٹریشن پلانٹس لگائے تھے جو مناسب اور متواتردیکھ بال نہ ہونے کی وجہ سے بند ہو گئے تھے تاہم ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے شہریوں کی شکایات پر نوٹس لے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز)کو سروے کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی جنہوں نے اپنی نگرانی میں فلٹریشن پلانٹس کے سروے کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے اور اس کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کر دی ہے ۔
Load/Hide Comments