گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کی نئی تنظیمی باڈی کے پہلے اجلاس میں تحصیل اور یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی کرنے اور پی ٹی آئی کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا، کارکنوں کے مسائل ،تحفظات دورکرنے اور عوام کی سہولیات کیلئے تمام محکمہ جات کی نگرانی کرنے کا عزم کیا گیا ،ضلعی تنظیم کا دفتر شہر میں قائم کرنے کی منظوری دی گئی، ضلعی صدر پی ٹی آئی رانا ساجد علی خان کی زیر صدارت اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری نعمان چٹھہ ،سینئر نائب صدر افضل مبشر چیمہ ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری قاسم اکرم وڑائچ ،سیکرٹری انفارمیشن خادم حسین آدھی ،نائب صدور شہباز مہر ، جہانزیب منج ،سیکرٹری فنانس ارشاد اﷲ سندھو ،چاروں تحصیلوں کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ممتاز چٹھہ ،شبیر اکرم چیمہ ،عمر پرویز ورک ،احسان ورک چیمہ نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تنظیمی ڈھانچہ مکمل کرکے پی ٹی آئی کو گوجرانوالہ میں مزید منظم اور فعال کیا جائے گا
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments