دسمبر تک تبدیلی کا یقین دلایا گیا، آزادی مارچ مذاکرات پر فضل الرحمان کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد: آزادی مارچ مذاکرات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ دسمبر تک تبدیلی آئے گی۔
جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا آئندہ 3 ماہ کے اندر نئے انتخابات کی یقین دہانی کرائی گئی، حکومت جائے گی یا ان ہاؤس تبدیلی آئے گی ؟ اس کا انتظار کرنا ہوگا، نئے سال کے آغاز میں انتخابات ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

فضل الرحمان نے مزید کہا مارچ کے مقاصد حاصل ہو رہے ہیں، انتظار کرنا چاہیئے، تمام طبقات متفق ہیں حکومت نہیں چل سکتی، کل اے پی سی بلائی ہے، لائحہ عمل پر غور ہوگا، شہباز شریف بیرون ملک ہیں، اعلیٰ لیگی وفد اے پی سی میں شریک ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں