لاہور: شہبازشریف خاندان کے اثاثے ٹی ٹی کے پیسوں سے بنانے کا الزام، نیب نے گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے شہبازشریف فیملی کے مزید اثاثے منجمد کر دئیے۔ شہبازشریف فیملی کے اثاثے جات سے آنیوالی آمدن سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔
نیب کا ایک اور بڑا فیصلہ، شہبازشریف فیملی کے خلاف نیب کا گھیرا مزید تنگ ہو گیا، نیب نے شہبازشریف فیملی کے مزید آثاثے جات منجمد کر دئیے۔ نیب لاہور نے شہباز شریف کے گھروں کو فریز کرنے کے بارے خط لکھ دیا۔ نیب لاہور نے 96 ایچ بلاک ماڈل ٹائون کو بھی فریز کرنے بارے خط لکھ دیا۔
شہبازشریف کے ایبٹ آباد میں 9 کنال کے گھرکو بھی فریز کر دیا گیا، تہمینہ درانی کے نام بھی جائیدادیں منجمد کرنے کے احکاما ت جاری کئے گئے ہیں۔ شہبازشریف خاندان پر اثاثے ٹی ٹی کے پیسوں سے بنانے کا الزام ہے، شہبازشریف اب فیملی کے اثاثے جات سے آنیوالی آمدن سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔