ملک میں گیس بحران کے خاتمے کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہونگی : جنرل منیجر کبیر خان
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) گیس کے بڑھتے بحران پر قابو پانے کے سلسلہ میں سوئی گیس حکام میدان میں آ گئے اور گیس بچائو ،کیش بچائو مہم کے سلسلہ میں آگاہی واک نکالی اور شہریوں میں پملفٹس بھی تقسیم کئے ۔واک میں شریک سوئی گیس حکام نے ہاتھوں میں بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے ،جن پر گیس بچائو اور اس کا فضول خرچ ختم کرو کے نعرے درج تھے ۔واک کی قیادت سوئی ناردرن گیس کمپنی گوجرانوالہ کے جنرل منیجر کبیر احمد خان نے کی اورانہوں نے کہا کہ ملک میں گیس کے بحران کے خاتمے کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہونگی یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم گیس کو ضرورت کے مطابق استعمال کریں گے ۔ریلی میں ڈپٹی چیفس رضوان مشتاق، نوید احمد، ملک شعیب،ایگزیکٹیو انچارج پر کیور منٹ فیاض رسول ، ایگزیکٹو ایڈمن عظمیٰ بتول ،ایڈمن آفیسر جہانزیب، تحریک انصاف کے رہنما طارق گجر اور سوئی گیس کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Load/Hide Comments