منصوبے کے تحت تھانوں میں خواتین اور مردوں کیلئے الگ الگ استقبالیہ روم بنائے جانے تھے ، ایک گاڑی اور 10موٹر سائیکلیں بھی نہ ملیں ،سی سی ٹی وی کیمرے بھی نہ لگے ،پولیس سٹیشنوں کی حالت ابتر
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ضلع کے ماڈل پولیس سٹیشنوں کو جدید بنانے کا منصوبہ ناکام ہو گیا ۔ دوسال قبل منصوبہ بنایا گیا تھا کہ ماڈل پولیس سٹیشن میں خواتین اور مردوں کیلئے الگ الگ استقبالیہ روم ، تفتیش کیلئے ساؤنڈ پروف کمرہ ہو گا ، ایک موبائل گاڑی اور 10 نئی موٹر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی،حوالات میں بند ملزموں کو کھانا بھی پولیس فراہم کریگی جبکہ عملہ کی تعداد 100ہو گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے گوجرانوالہ میں قائم ماڈل تھانوں کی حالت چند برسوں میں ہی بدتر ہو چکی ہے ، اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ ماڈل تھانے میں 2 انسپکٹرز ، 6 سب انسپکٹرز ، 10 اے ایس آئی ، 10 ہیڈ کانسٹیبلوں اور لیڈی پولیس افسروں سمیت 100 پولیس اہلکاروں کا عملہ ہو گا ،سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بھی بڑھا ئی جائیگی جس میں ایس ایچ او کے کمرے ، حوالات اور تھانہ کے احاطہ کے علا وہ تفتیشی افسر وں اور رپورٹنگ روم کے اردگرد سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائینگے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانوں کی تزئین و آرائش کیلئے کوئی کام نہیں کیاجاتا اور فنڈز پولیس حکام خورد برد کر جاتے تھے ، تھانوں کا فرنیچر اور باتھ روم تباہ ہو چکے ہیں۔
Load/Hide Comments