وزیر اعظم کوکھیلوں پربھرپورتوجہ دینی چاہئے :انعام بٹ

ریسلنگ کے فروغ کیلئے روایتی اعلان سے ہٹ کر عملی اقدامات کی ضرورت: پریس کانفرنس
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سائوتھ ایشین گیمز میں گولڈمیڈل حاصل کرنے والے انعام بٹ نے کہاہے کہ ہمارے وزیر اعظم سپورٹس مین ہیں ان کو کھیلوں پربھرپور پر توجہ دینی چاہئے ،پاکستان نے ساؤتھ ایشین گیمز میں124کے قریب میڈل جیت کر چوتھی پوزیشن حاصل کی جو بہتر ہو سکتی تھی، پاکستان کا دستہ چھوٹا تھا جس کی وجہ سے دیگر گیمز میں حصہ نہیں لے سکے ۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ پاکستان کی پرفارمنس خوش آئند ہے ،وہ گولڈ میڈل جیتنے پربہت خوش ہیں ۔ پچھلے دو سالوں میں ہم نے 70 سے 80 میڈل پاکستان کیلئے جیتے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کے کسی بھی شہر میں ریسلنگ کا کوئی سنٹر نہیں ہے ۔ سائوتھ ایشین گیمز کیلئے صرف دو ہفتے کا کیمپ لگا ۔اگر ٹریننگ کیمپ زیادہ وقت کیلئے لگتا تو مزید میڈل جیت سکتے تھے ۔ کئی سالوں سے ریسلنگ اکیڈمی بنانے کا کہہ رہا ہوں لیکن کچھ نہیں ہوا ، ضلعی انتظامیہ نے کئی وعدہ کئے چیک دینے کا اعلان کیا لیکن کچھ نہیں ملا ۔ ریسلنگ کے فروغ کیلئے ہمیں روایتی اعلان سے ہٹ کر کچھ عملی اقدامات کی ضرورت ہے ،اس موقع پر انعام بٹ کی والدہ نے کہاکہ اب جلد بیٹے کی شادی کی تاریخ طے کرینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں