گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) آصف علی زرداری کی ضمانت پر رہائی کی خوشی میں پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری ارشاد اللہ سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت پر رہائی ، حق ، سچ ، آئین ، جمہوریت اور انصاف کی فتح ہے ۔ ہم آصف زرداری کی جرات و ہمت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے حکومت کے منفی ہتھکنڈوں ، انتقامی کارروائیوں اور جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ عدلیہ نے آصف علی زرداری کی ضمانت لیکر انصاف ، قانون اور میرٹ پر فیصلہ کیا ہے جس پر ہم آزاد اور جرات مند عدلیہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دریں اثنا پیپلز پارٹی سٹی کے زیر اہتمام بے نظیر بھٹو کی بارہویں برسی کے سلسلہ میں اہم اجلاس سیکرٹری انفارمیشن صغیر بٹ کے گوندلانوالہ روڈ آفس میں ہوا جس میں 27دسمبر کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسے میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments