سرینگر: مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن مسلسل 133 روز سے جاری ہے۔ شہادتیں اور گرفتاریاں رک نہ سکیں۔ بھارتی جبر اور پابندیوں کے سامنے کشمیری سیسہ پلائی دیوار بنے کھڑے ہیں۔
جبری پابندیوں، کرفیو اور لاک ڈاؤن کو 133 روز ہو گئے، بھارت نے ہمالیہ کے دامن میں موجود خوبصورت وادی کو جہنم بنا رکھا ہے۔ ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔
دکانیں، کاروباری مراکز، موبائل فون سروس اور انٹرینٹ بند ہے، پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے، تعلیمی اداروں پر تالے پڑے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں شہادتیں اور گرفتاریاں نہ رک سکیں۔
بھارت کے مظالم اور پابندیوں کے سامنے کشمیری سیسہ پلائی دیوار بنے کھڑے ہیں، کشمیری نوجوانوں نے متعدد بار رکاوٹیں توڑ کر بھارت کے خلاف مظاہرے کیے۔