پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، لاہور میں فلائٹ آپریشن معطل، مزید جان لیں

لاہور: پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں سردی بڑھنے سے دھند میں اضافہ ہوگیا۔ صبح کے وقت شدید دھند کے باعث ایم فائیو موٹروے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی، فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔
سردی بڑھنے سے سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند کا راج ہے، قومی شاہراہ پر لاہور، اوکاڑہ، چیچہ وطنی اور دیگر کئی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی، ملتان، بہاولنگر، خانیوال، لودھراں میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہے۔ نارووال، گجرات، گوجرانوالہ میں بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، موٹر وے پولیس نے دھند میں شہریوں کو بغیر ضرورت سفر سے گریز کی ہدایت کر دی۔

دھند کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہوا، لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا، پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا، گلگت بلتستان میں رگوں میں خون جما دینے والے سردی ہے، سکردو اور استور میں درجہ حرارت منفی 9 تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں