بھارت مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے: امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جمہوری اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔
بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہروں اور کریک ڈاؤن پر امریکی محکمہ خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے مذہبی آزادی اور یکساں سلوک کا احترام جمہوریت کے بنیادی اصول ہیں۔

محکمہ خارجہ نے مظاہرین کے پر امن احتجاج کے حق کے تحفظ اور احترام کا بھی مطالبہ بھی کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے شہریت ترمیمی ایکٹ سے متعلق بھارت میں حالات پر گہری نظر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں