قائد و اقبالؒ کے خوابوں کو عملی تعبیر دینے کیلئے ہمیں ایک قوم بن کر کام کرناہوگا
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گونررپنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن دو نہیں ایک پاکستان کا خواب اسی صورت پورا ہوسکتاہے جب اس ملک میں قانون کی حقیقی معنو ں میں حکمرانی ہوگی اور امیر، غریب، طاقتور و کمزور اور ہر بڑا چھوٹا ایک حیسا سمجھا جائے گا،پاکستان کے بڑے مسائل میں سچ کا قحط اور قبضہ مافیا بھی ہیں ،قائد اعظم اور علامہ اقبالؒ کے خوابوں کو عملی تعبیر دینے کیلئے ہمیں ایک قوم بن کر کام کرنا ہوگا، گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ بات بڑی حوصلہ افزاء ہے کہ ہماری بیٹیاں تعلیم کے شعبہ میں لڑکوں کے مقابلہ میں شاندار اور قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں اور اگر یہی صورتحال رہی تو دس سال بعد شاید لڑکوں کیلئے کوٹہ سسٹم لانا پڑے گا، جامعۃ البنات ڈگری کالج میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں گورنر نے کہا کہ تاریخ نے ہمیشہ ان لوگوں کا نام زندہ رکھا ہے جنہوں نے انسانیت کی خدمت کی ہے۔ انتہاء پسندی’ ایمانداری کے فقدان اور سائنس کے میدان میں پیچھے ر ہ جانے والی قومیں زوال کا شکار ہوجاتی ہیں۔ گونر پنجاب نے تعلیم مکمل کرنے والی طالبات میں ڈگریاں جبکہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں کیش انعامات اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ۔
Load/Hide Comments