دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ،دائلسز سنٹر تحفہ سے کم نہیں :زاہداخترزمان
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژ ن زاہد اختر زمان نے انجمن فلاح و بہبود انسانیت کے زیر اہتمام چلنے والے کڈنی ڈائلسز سنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا ، مریضوں کی عیادت کی اور این جی او کی جانب سے دیئے گئے سویٹر تقسیم کئے ،اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے ، گردوں کے مریضوں کے لئے ایسا کدنی دائلسز سنٹر شہر میں ہونا کسی تحفہ سے کم نہیں ہے ،ایڈمنسٹریٹر کڈنی ڈائلسز سنٹر سید امیر حیدر کرمانی نے انہیں بریفنگ کے دوران بتایا کہ انجمن فلاح و بہبود انسانیت کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کڈنی ڈائلسز کی جدید سہولتوں سے مزین زیر تعمیر بلڈنگ مکمل ہونے کے بعد زیادہ مریض فیض یاب ہوسکیں گے ۔
Load/Hide Comments