کنونشن میں لاہور اور اسلام آباد کے وکلا کے حق میں قرارداد منظور کی گئی
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)پی آئی سی لاہور واقعہ اور وکلا پر درج مقدمات کیخلاف گجرات میں وکلا کی جانب سے پرامن احتجاج کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ بار گجرات کے صدر چو دھری شمشاد اﷲ ملہی کی زیر صدارت جنرل ہائوس کا اجلاس سیشن کورٹ بار روم میں منعقد ہوا ،مہمان خصوصی سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار عمیر بلوچ تھے ۔ کنونشن میں لاہور اور اسلام آباد کے وکلا کے حق میں قرارداد منظور کی گئی۔اجلاس میں ینگ ڈاکٹر زکی وکلا کے ساتھ غنڈہ گردی کی شدید مذمت کی گئی اور پولیس کا وکلا پر لاٹھی چارج، شیلنگ اور وکلا کی گرفتاری پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات نے شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ جنرل ہائوس اجلاس کے اختتام پر سیشن کورٹ بارروم سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں خواتین نے بھی بھر پور شرکت کی ، مظاہرین کی جانب سے گرفتار وکلا کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔
Load/Hide Comments