ایمن آباد سے لنک روڈ کو موٹروے سے منسلک کیا جائے گا،اندرون شہر گوندلانوالہ ،سیالکوٹ روڈ ،جناح روڈ اور اہم شاہرات میں بھی کام شروع کروایا جائے گا
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک کرنے کیلئے منصوبے کی منظوری دیدی ہے ، ایمن آباد سے لنک روڈ کو موٹروے سے منسلک کیا جائے گا اس کے علاوہ اندرون شہر گوندلانوالہ ،سیالکوٹ روڈ ،جناح روڈ اور دیگر اہم شاہرات میں بھی کام شروع کروایا جائے گا، ایم پی اے شاہین رضا نے بتایا کہ حکومت نے ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے سپیشل ہدایات جاری کردی ہیں، ڈپٹی کمشنر اور محکمہ جات کے ہمراہ زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جارہا ہے ،کروڑوں روپے کی لاگت سے ایمن آباد سے موٹروے تک سڑک تعمیر کی جارہی ہے ۔ شہریوں نے گوجرانوالہ کوموٹروے سے لنک کرنے کوخوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ گوجرانوالہ ایک صنعتی شہرہے اوراس کاموٹروے سے لنک ہوناضروری تھاتاکہ گوجرانوالہ میں بننے والے اشیاکی ترسیل میں آسانی ہوسکے ۔
Load/Hide Comments