لندن: ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دل کو خون پہنچانے والی شریان سکڑنے کے سبب سابق وزیراعظم نواز شریف کو دل کے دورے کا خطرہ ہے۔
ہسپتال ذرائع نے گمنام رہنے کی شرط پر بتایا کہ شریان میں پیچیدگی کے سبب نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ہے۔ دل میں خون کی روانی برقرار رکھنے کیلئے “کورونری انٹروینشن” کی ضرورت ہے۔ “انٹروینشن” کامیاب نہ ہوئی تو “ہارٹ بائی پاس” کرنا پڑ سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پیر کو ہونے والے پی ای ٹی سکین رپورٹ کرسمس کے بعد جاری کی جائے گی۔
تاہم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے رپورٹ کی تصدیق یا تردید سے انکار کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ وہ گزشتہ ہفتہ نواز شریف کی “ کورونری ڈیزیز” کی تصدیق کر چکے ہیں۔