مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکلے گا، وفاقی کابینہ کا متفقہ فیصلہ

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے مریم نواز کے معاملے پر کابینہ ارکان سے رائے لی اور پوچھا کسی کو زیلی کمیٹی کے فیصلے پر اعتراض ہے۔ جس پر کابینہ ارکان نے کہا ذیلی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہیں۔

دوسری جانب کابینہ نے 15 نکاتی ایجنڈا کی منظوری دے دی،ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت فروخت کے تعین، فیڈرل لینڈ کمیشن کے سینئر ممبر کی تعیناتی اور ایل او سی کے قریب بسنے والےعوام کیلئے بی آئی ایس پی کے تحت خصوصی ریلیف گرانٹ کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جی ایم آپریشنز کی پاک بحریہ سے ڈیپوٹیشن کا معاملہ، فرسٹ ویمن بینک، ایگزیم بینک کے سی ای اوز کی تعیناتی، پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی اور قانون میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن اور اراکین کی تقرری، نیشنل پاور پارک مینجمنٹ آف کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کی بھی منظوری دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں