گوجرانوالہ کے بلدیاتی ملازمین کے اثاثوں کی چھان بین, جائیداد کی تفصیلات طلب

تمام افسر وں اور ملازمین سے ماضی میں خریدی و فروخت کی گئی پراپرٹی ،کاروبار ،اکاؤنٹس اور دیگر اثاثہ جات تفصیل مانگی گئی،حکومت نے کوائف کیلئے پرفارما بھی ارسال کر دیا

X
صفحہ اول
پاکستان
دنیا میرے آگے
جرم و سزا کی دنیا
کاروبار کی دنیا
کھیلوں کی دنیا
شوبز کی دنیا
عجائب کی دنیا
میگزین
کالم اور مضامین
اسلام آباد
گوجرانوالہ
سرگودھا
فیصل آباد
کراچی
لاہور
ملتان

بلدیاتی ملازمین کے اثاثوں کی چھان بین, جائیداد کی تفصیلات طلب

اشتہار

تمام افسر وں اور ملازمین سے ماضی میں خریدی و فروخت کی گئی پراپرٹی ،کاروبار ،اکاؤنٹس اور دیگر اثاثہ جات تفصیل مانگی گئی،حکومت نے کوائف کیلئے پرفارما بھی ارسال کر دیا
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ سے قبل میٹرو پولیٹن کارپوریشن سمیت دیگر بلدیاتی اداروں کے افسر وں وملازمین کے اثاثہ جات کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا گیا ، جنوری میں نئے نظام کے تحت قائم ہونے والے بلدیاتی اداروں کو نئے ناموں اور ریکارڈ کے مطابق فعال کیا جائیگا جس کیلئے تمام بلدیاتی اداروں کے افسر وں وملازمین کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا ، تمام افسر وں اور ملازمین سے ماضی میں خرید وفروخت کرنے والی پراپرٹی ،کاروبار ،اکاؤنٹس اور دیگر اثاثہ جات کی تفصیلات مانگی گئی ہے جس سے تمام ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ضلعی انتظامیہ اور تمام محکمہ جات کے ضلعی اور ڈویژنل افسر وں کو جاری مراسلہ کے ساتھ افسر وں اور ملازمین کواثاثہ جات ،کوائف کی تفصیلات کیلئے پرفارما بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں محکمہ تعلیم ،صحت ،ریونیو ،جیل خانہ جات ،پولیس ،زراعت ،خوراک سمیت دیگر محکموں کے افسر وں اور ملازمین کو حکم دیا گیا کہ اپنے عہدہ ،سکیل کے علاوہ موجودہ پراپرٹی ،گاڑی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کی تفصیلات درج کریں ،ماضی میں خرید وفروخت کی جانے والی جائیداد ،زیورات ،گاڑی اور دیگر اثاثہ جات کا ریکارڈ بھی تحریر کریں، تمام اثاثہ جات کی تخمینہ رپورٹ بھی طلب کرلی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں