قائداعظمؒ کا پاکستان بنانے کیلئے دو قومی نظریہ حقیقت بن گیا: آرمی چیف

کراچی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے آئی ایس پی آر کے ڈی جی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ نے مزار قائدؒ پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

آرمی چیف جنرل قمر جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ قائداعظمؒ کا پاکستان بنانے کے لیے دو قومی نظریہ حقیقت بن گیا، قیام پاکستان کے لیے ہم قائدؒ کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے، مشکل دور میں اقلیتیوں سمیت تمام پاکستانی متحد رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کا ویژن ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتا رہے گا، قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے ویژن اتحاد، ایمان، تنظیم پر چل کر ملک کو آگے لے جایا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں