گوجرانوالہ ڈویژن میں غیر مصدقہ اورکمپیوٹرائزڈ نہ ہونیوالا اسلحہ لائسنس منسوخ ہوگا، وزارت داخلہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) وزارت داخلہ کی ہدایت پر گوجرانوالہ ڈویژن میں غیر مصدقہ اورکمپیوٹرائزڈ نہ ہونیوالے اسلحہ لائسنس کومنسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، نادرا دفاتر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ 31دسمبر تک تمام وفاقی و صوبائی اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے اور آخری تاریخ گزرنے کے بعد کسی بھی وفاقی اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ نہ کیا جائے اوراسے کینسل کردیاجائے ۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ریجن میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد اسلحہ لائسنس کا اجرا کیا گیا تھا جس کیلئے نادرا دفاترز میں ان اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل 2015 میں شروع کیا گیاتھا لیکن ان سالوں کے دوران تاحال سوا لاکھ کے قریب اسلحہ لائسنس صارفین نے اپنے اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کروانے کیلئے درخواستیں جمع کرادیں ہزاروں سائلین نے اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کروانے کیلئے باقاعدہ فیسیں بھی جمع کروادیں مگر بیشتر اسلحہ لائسنس کی تصدیق ہوسکی اور نہ ہی ان کا ریکارڈ ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں